بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے، فوادچودھری 

Apr 10, 2023


اسلام آباد (آئی ا ین پی ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت چند ہی ہفتوں کی مہمان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال، لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشااللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔
فوادچودھری

مزیدخبریں