فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سےکرٹری اورسابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف ر سول نے کہا ہے کہ الےکشن اپنے مقررہ وقت پر پورے ملک مےں اےک ساتھ ہی ہونے چاہےے۔ الےکشن کے متعلقہ سپرےم کورٹ سے جو فےصلہ آےا ہے وہ جلد بازی مےں آےا ہے ملک کے آئےن سے بد ترےن کھلواڑ کھےلا جا رہا ہے۔پاکستان اس وقت ملک دشمن لابیوں کی سازشوں کی زد میں ہے اب بھی وقت ہے کہ حکومت ادارے بیوروکریسی اپنے جرات مند کردار سے ہواکارخ بدل سکتے ہیں ملک دشمن عناصر اندرون ملک اپنے گماشتوں کے ذریعے ایک دو ایسے کام لینا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کوخارجی اورسفارتی سطح پر نقصان ہوسکتا ہے پوری قوم قومی وحدت برقراررکھتے ہوئے اس مقدس مہینے میں ملک کیلئے دعاکریں آپس کی ریشہ دوانیوں سے بچیں یہ صلہ رحمی کامہینہ ہے اور قومی وحدت پاکستان کی ترقی کی کلید ہے، پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ اس ملک میں عدلیہ آزاد ہے لیکن عدل ابھی قید ہے، نیب اور اینٹی کرپشن کے محکموں کو گذشتہ دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا موجودہ حکومت سیاسی انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہم آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی کے متمنی ہیں اور اس کی خاطر ہر ممکن کردار ادا کیاجارہا ہے ۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیاپھر عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کو ایسی بنیاد پر نااہل کیا جس میں کسی سطح پر یہ معاملہ زیر بحث نہیں آیا، ان کے خلاف پانامہ کیس میں اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا جس کا نقصان ملک و قوم کو اٹھانا پڑا ترقی کا عمل رک جانے سے معاشی بحرانوں نے جنم لیا جن سے آج ہم نمبرد آزما ہیں۔
الےکشن سے متعلق سپرےم کورٹ کا فےصلہ جلد بازی مےں آےا ہے:پیر اشرف
Apr 10, 2023