فیروزوالہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تین کے مقابلے میں چار ججز فیصلہ مسترد کر چکی ہے اس لئے ہم اکثریت کا فیصلہ تسلیم کریں گے اور انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے۔ عمران خان ملک تباہ کرنے کے ایجنڈے پر ہے مگر پاکستان کے غیور عوام اس کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اسے سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آو¿ٹ کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےافطار ڈنر موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان ایک ناسور اور جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس کے پاکستان دشمن ایجنڈے سے دنیا آشکار ہو چکی ہے، کارکن ملک کی بقائ کے لیے جدوجہد کریں اور عوام کو بہروپئے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھائیں رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے کئی مسائل کا شکار پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کرکے ملک کو تیسری بڑی معیشت بنانے کے قریب لا کھڑا کیا مگر پاکستان کی ترقی کے دشمن عمران خان نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر کر ہمارے نوجوانوں کو بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی چار سالہ نا اہل حکومت نے تباہ حال معیشت ہمارے حوالے کی جس بنا ءپر ہماری حکومت ایک سال کے عرصہ کے دوران خاطر خواہ کاکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی لیکن عوام عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ مفاد پرست عمرانی ٹولے نے پاکستانی سرحدوں کی محافظ افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ فیصلہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے تین کے مقابلے میں چار معزز ججز نے فیصلہ سنا دیا ہے جسے تسلیم کیا جائے گا اور انتخابات اکتوبر میں ہی منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیت کا فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔