لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری اور کال آپ نوٹس کے معاملے میں تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت سوموار کو ہوگی ۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عثمان بزدار عدالت میں پیش ہونگے۔ احتساب عدالت نمبر چار کے جج شیخ سجاد احمد کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت میں دائر درخواست میں عثمان بزدار نے استدعا کی ہے کہ نیب نے مجھے کال آپ نوٹس بھیج دیا ہے۔ گرفتاری کا ڈر ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔