ہزاروں بدنیت کسی نیک نیت کوشکست نہیں دے سکتے: شوکت ورک

Apr 10, 2023


لاہور( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی وجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ سچائی کے ہاتھوں جھوٹ کی رسوائی نوشتہ دیوار ہے۔تاریخ کی گواہی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،ہم نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھوں سے لگائی۔ہم نے اس کی بنیادوں کواپنے خون سے سینچا ہے لہٰذا ہم سے زیادہ کوئی اس عمارت کادرد محسوس نہیں کرسکتا۔ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے درودیوار کوہماری پہچان اورہم پرمان ہے۔انسانیت کی خدمت کرنیوالے پرعزم لوگ اپنے نیک ارادوں اوراداروں کیخلاف ہونیوالی سازشوں سے گھبرایا نہیں کرتے۔وہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے سینئر وائس چیئرمین میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ کی طرف سے اپنے اعزازمیں ایک افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شوکت بابرورک نے مزید کہا کہ ہزاروں بدنیت کسی نیک نیت کوشکست نہیں دے سکتے۔کسی جھوٹ کی عمر زیادہ طویل نہیں ہوسکتی، دوسروں کوگمراہ کرنیوالے کذاب قدرت کے عذاب سے ڈریں۔انہوں نے کہا کہ شراورسیاہ زر کے زور پرکبھی خیر کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ پراجیکٹ ہماری انتھک محنت اوراچھی نیت کا ثمر ہے جوہم نے مستحقین کیلئے وقف کردیا۔انہوں نے کہا کہ جوزندگی بھرکوئی تعمیری کام نہیں کرسکتے وہ کامیاب شخصیات کیخلاف رکاوٹیں کھڑی بلکہ خطرناک سازشیں کرتے ہیں۔ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ نے2012ءمیں بزم احباب ہسپتال کی کوکھ سے جنم لیاتھا،ضرورت پڑنے پراس ناقابل تردید سچائی کی شہادت شہرلاہور کے تمام شہری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے منصوبوں کواپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھنا خوش آئند ہے۔ریاست اپنے ریاستی اداروں کی بھرپور مدد سے شہریوں کی مثالی صحت کیلئے انہیں جدیدطبی سہولیات اورمعیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی فلاحی ہسپتالوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرناہوگی۔

مزیدخبریں