دفاع ِ وطن پر پاک فورسزکی خدمات،قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:تحفظ ختم نبوت الائنس  


 لاہور( خصوصی نامہ نگار )13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی،جماعت اسلامی،ورلڈپاسبان ختم نبوت،مسلم لیگ(علماو¿مشائخ) جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ،چاروں مسالک علماءکونسل، مجلس احراراسلام،خاکسارتحریک،مصطفائی جسٹس مومنٹ اورتحریک آزادی کشمیر کے راہنماکنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان چیئرمین سپریم کونسل مفتی سیدعاشق حسین اور ڈاکٹرفرید احمدپراچہ،سابق سینیٹرحافظ حسین احمد،ممبراسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرعبدالغفورراشد،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،علامہ وقارالحسنین نقوی ، ڈاکٹرماجدخاکسار،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مفتی محمداسعدنیازاورمولانامحمدمنسوب رحیمی نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے جاریکردہ اعلامیہ کی مکمل تائیدوحمایت کااعلان کرتے ہوئے اسے 23کروڑغیورپاکستانی عوام کے دلوں کی آوازقراردیاہے اورکہاہے کہ وطن عزیزمیں جاری ہرقسم کی دہشتگردی اوروطن وامن دشمنوں کاخاتمہ انتہائی ناگزیرہے۔

ای پیپر دی نیشن