پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں:ملک احمد خان


لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئین میں 90 دن کی بات ہے تو باقی شقیں بھی ہیں ان کو بھی دیکھا جائے، فیصلے دو آئے ہیں ایک چار ججز کا فیصلہ ہے ایک تین ججز کا فیصلہ ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے نے اور سوالات اٹھا دیئے ہیں ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہونے چاہئیں۔سینئر لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں سیاست کے نقصانات آتے ہیں ، عدالت میں سیاست کرنے کے نقصانات ہی ابھی تک پاکستان کی سیاست اٹھا رہی ہے، کل ایک جج نے کہا ہے سیاسی سوالات کے لئے کورٹ فورم نہیں ہے ،ہم کوئی کام غیر آئینی نہیں کریں گےصدر مملکت کی توجیح بالکل غلط ہے۔

ای پیپر دی نیشن