لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن ضیاءحیدر رضوی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران پر مرکوز ہیں ، سیاستدان اپنی اپنی اناءاور ضد کو چھوڑکر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ ملک کی کشتی کو منجدھار سے نکالا جا سکے۔ معاشی جنگ میں ہمارے ہمسائے ہم سے آگے جا رہے ہیں اور پاکستان پیچھے کی جانب گامزن ہے جس کا ہمیں ادراک کرنا چاہیے۔