حکومت کا پی او اے ، پی ایس بی آئینی تنازعہ حل کرانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے درمیان آئینی تنازعہ حل کرانے کا فیصلہ، پی او اے کیساتھ معاملات کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تمام تحفظات کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات مرتب کریگی۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے نئی سپورٹس پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری کو آگاہ کیا تھا جبکہ سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے حکومت کے زیر کنٹرول الیکشن کمیشن کی تشکیل دینے کے معاملے کو بھی آئی او سی چارٹر کیخلاف قرار دے چکا ہے جس پر وزیراعظم کی ہدایت پر پی او اے کے تحفظات کا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کی زیر صدارت ہونیوالے پی ایس بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد آئینی تنازعہ کے حل کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں فرحت اللہ بابر ، جاوید میمن، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اور لیگل ایڈوائزر شامل ہیں۔ کمیٹی نئی سپورٹس پالیسی پر پی او اے کے تحفظات کا جائزہ لینے سمیت کھیلوں سے جڑے سٹیک ہولڈرز کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بھی بہتر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن