نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف‘ورلڈ کلاس سکیورٹی دینگے : آئی جی اسلام آباد

Apr 10, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد پولیس دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی دینے پر تیار ہو گئی۔آئی جی اسلام آباد کا نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورے میںفول پروف اور ورلڈ کلاس سکیورٹی دیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اورپی ایس ایل میں بھی بھرپور سکیورٹی دی تھی، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی، اسلام آباد میں سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔اسلام آباد پولیس نے مؤقف اپنایا تھا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری اور رمضان ڈیوٹی پر بھی نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

مزیدخبریں