لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقے میں سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹی کو دم گھونٹ کر قتل کر دیا ہے۔ ہنجروال پولیس کو جناح ہسپتال میں 3سالہ بچی زہراء فاطمہ کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا۔محلہ سلامت پورہ، نیاز بیگ کے رہائشی خرم نے بیٹی کے پوسٹ مارسے انکار کردیا ۔پولیس کے زبردستی پوسٹ مارٹم کروانے پر رپورٹ میں ڈاکٹرز نے بچی کی ہلاکت کی وجہ منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس روکنا قرار دیا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کوگرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم خرم شہزاد نے بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی فروا اس سے طلاق لیکر جا چکی تھی۔3سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اپنے دیگر دو بھائیوں کے ساتھ میرے پاس رہتی تھی۔ملزم کے مطابق اس کی بیوی فروا نے اسے طعنہ دیا تھا زہراء فاطمہ تمہاری بیٹی نہیں۔میری بیٹی زہراء فاطمہ دیگربچوں کے ساتھ صحن میں کھیل رہی تھی کہ میں نے زہراء فاطمہ کوکمرے میں لے جاکر ہاتھ سے منہ گھونٹ کر اس کا سانس بند کر دیا اور وہ سانس بند ہونے سے ہلاک ہوگئی ہے۔