ریاض (اے پی پی) سعودی ادارہ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑیوں کے درمیان سے گزرنا اور ایک لائن سے دوسری لائن میں کراس کرنا قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے۔ سعودی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے کہ اپنا ٹریک تبدیل کرنے سے قبل اشارہ دیا جائے اور عقب سے آنے والی گاڑی کا خیال رکھتے ہوئے ٹریک تبدیل کیا جائے۔ بصورت دیگر ٹریک تبدیل کرنے پر 3 سے 6 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔