بیساکھی میلہ کیلئے بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Apr 10, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سکھ مذہب کے تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری پارٹی لیڈر سردار امر جیت سنگھ پلائی پور،شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی سربراہی میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سکھ یاتری طے شدہ شیڈول کے مطابق 12اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے،جہاں پر وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14اپریل کو منعقد ہو گی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی و سکھ رہنما شریک ہوں گے مرکزی تقریبات کے بعد یاتری اسی روز ہی گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہورپہنچیں گے۔ 16اپریل کو فاروق آباد، کرتار پور، روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کریں گے جہاں سے واپس آ کر 18 اپریل کو اپنی یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔گذشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے آنے والے مہمانوں کو چیئرمین بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی جانب سے گلدستے پیش کیے۔پاکستان پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے گورو کی دھرتی کے درشن کر کے بہت خوشی محسوس ہو تی ہے۔شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سے پارٹی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دل میں بہت سی خوشیاں اور ارمان لیکروساکھی میلہ منانے پاکستان کے لیے آئے ہیں۔میزبان رانا شاہدکا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان میں محبت کا پیغام لیکر آتے ہیں انکا پیغام ہی پاکستان کا پیغام ہے جو پوری دنیا میں واضح ہے۔ 

مزیدخبریں