کرونا: مزید 56افراد میں بیماری کی تشخیص، مثبت شرح 3.42فیصد

اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھرمیں مزید56  افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشنز سینٹرکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 2940 ٹیسٹ کئے گئے اور مزید 56 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں کرونا کے مثبت ہونے کی شرح 1.90 فیصد ہے جبکہ ہسپتالوں میں اس بیماری سے 4 افرد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں میں گلگت میں کرونا کے 117 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 مریضوں میں بیماری کی تشخیص ہوئی، گلگت میں کرونا کے مثبت ہونے کی شرح 3.42 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 93 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے اور2 میں بیماری کی تشخیص ہوئی، راولپنڈی میں 107 ٹیسٹ کئے گئے اور2 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔ لاہور میں 181 ٹیسٹ کئے گئے اور3 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...