لاہور ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ قتل اور جلائو گھیراو سمیت10مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت سوموار کو ہو گی ۔ عدالت نے نگران پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے ۔رجسٹرار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت11رہنمائوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد10مقدمات درج کئے،ان مقدمات کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی قائم کی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دی تھی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی طرف سے قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...