اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین دوستی اور دو طرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی ایک اور کلیدی مثال سامنے آئی ہے۔ پاک بحریہ کے مزید 2 جنگی جہاز کمیشننگ کیلئے تیار ہو گئے۔ دونوں جنگی جہازوں کو پاک بحریہ کیلئے چین نے تیار کیا ہے۔ پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو کی کمیشننگ تقریب شنگھائی میں ہوگی۔ امیر الجر محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ جنگی جہاز 134 میٹر لمبا اور 4 ہزار ٹن وزنی ہے۔ میزائل کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث جہاز دشمن کیلئے انتہائی تباہ کن ہیں۔ طغرل کلاس جنگی جہاز فضا میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہے۔ جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔