بالا کوٹ (این این آئی)بالاکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک عہدیدار نجم علی کو غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا جو کہ حسہ ولیج کونسل میں یوتھ کونسلر بھی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) طارق خان کی سربراہی میں ٹیم نے حسہ کے علاقے سے نجم علی کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ایس ایچ او طارق خان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کارکن کو اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریاست اور فوج مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120-بی، 123-اے/501 کے تحت گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ زیرحراست ملزم لوگوں کو فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھڑکانے میں ملوث رہا ہے، ہمیں ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات ملیں، اسے گرفتار کرنے سے پہلے متعلقہ محکموں کے ذریعے ان کی تصدیق کی۔
بالاکوٹ میں پی ٹی آئی کارکن غداری کے الزام میں گرفتار
Apr 10, 2023