تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

  اسلام آ باد (نا مہ نگار ) پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69098 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.7فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66662 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3319 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 5.8فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3139 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4887 بیرل، پی پی ایل 12154 بیرل، او جی ڈی سی ایل32494 بیرل اور ماڑی گیس کی یومیہ اوسط پیداوار1061 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار64 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 647، او جی ڈی سی ایل 701 اور ماڑی کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار944 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...