مہنگائی پر قابو نہ پایا جاسکا، دکانداروں کی من مانیاں، شہریوں کو لوٹتے رہے

Apr 10, 2023

لاہور( کامرس رپورٹر) شہر میں 18ویں روزے کو بھی دکانداروں نے پرچون سطح پر من مانی قیمتوں پر صارفین کو سبزیاں اور پھل فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلوآلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت58روپے تھی لیکن  65 سے70 روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم52کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول80کی بجائے90سے95،پیاز درجہ دوم70کی بجائے80،ٹماٹر درجہ اول80کی بجائے95سے100،ٹماٹر درجہ دوم70کی بجائے80سے85،لہسن دیسی220کی بجائے270سے280 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ لہسن چائنہ350کی بجائے400،ادرک تھائی لینڈ640کی بجائے680سے700،کھیرا فارمی64کی بجائے70،میتھی85کی بجائے100روپے کلو،بینگن64کی بجائے70سے80 روپے کلو فروخت ہوا۔ بند گوبھی37کی بجائے45،پھول گوبھی78کی بجائے90،شملہ مرچ85کی بجائے95سے100،بھنڈی210کی بجائے240سے250،شلجم40کی بجائے50، اروی150کی بجائے 180، مٹر 188 کی بجائے200سے220،کریلا95کی بجائے120،سبز مرچ اول105کی بجائے140سے150،گھیا کدو70کی بجائے80سے85 روپے کلو فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 320کی بجائے400سے420،سیب کالا کولو پہاڑی دوم180کی بجائے250سے260،سیب امری اول210کی بجائے270سے280،سیب کالا کولو میدانی اول 175کی بجائے230سے240،سیب سفید اول135کی بجائے180،کیلا سپیشل درجن355کی بجائے450،کیلا اول درجن220کی بجائے300سے320،کیلا درجہ دوم درجن165کی بجائے200سے220،امرود180کی بجائے200،انار بدانہ670کی بجائے780سے800روپے،کنو سپیشل درجن 405کی بجائے580سے600،سٹابر ی اول185کی بجائے200،اسٹابری دوم105کی بجائے115سے120،خربوزہ اول110کی بجائے120سے130،خربوزہ دوم90کی بجائے100روپے کلو فروخت ہوا

مزیدخبریں