لاہور(آئی این پی ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کی لاہور سیمدینہ کی پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کے مسافروں کی کل شام سے بورڈنگ تو ہوگئی لیکن پرواز نہ مل سکی، پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے لاہور ایئر پورٹ پر احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کاونٹر پر پی آئی اے کا سٹاف بھی موجود نہیں، کہا جا رہا ہے کہ 10 یا 11 بجے کے بعد پرواز روانہ ہوگی، کئی مسافروں کے عمرہ پرمٹ کی میعاد بھی آج ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 747 کو ہفتے کی رات 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز کی روانگی کا وقت پہلے رات 10 بجے اور رات 11 بجے کیا گیا، اب بتایا گیا کہ طیارہ خراب ہے۔