عوام نے دوبارہ دھوکہ کھایا تو لمبی سزا ملے گی، جھوٹے ، نااہل عمران کو مسلط کیا گیا: رانا ثنا

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے جھوٹے، نااہل انسان کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، حلقے میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے، عوام کے ووٹ سے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی، تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ عوام کے پیسے ہم ایمانداری سے لگا رہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدہ کیا، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، عمران خان نے چار سال میں ایک بھی سڑک نہیں بنائی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا۔ انہوں نے دوسروں پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔ اگر عوام نے دوبارہ دھوکا کھایا تو ہمیں لمبی سزا ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...