ایک تولہ سونا 3100 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2656 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 2002 ڈالر فی اونس ہے

ای پیپر دی نیشن