ایوان بالا کی حفاظت ہمارا فرض ہے آج بھی ایک صوبہ  محروم ہے: سینیٹر محسن عزیر 

Apr 10, 2024

اسلام آباد(آئی این پی)سنی کونسل اتحاد کونسل کے  رہنما سینیٹر محسن عزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو سینٹ انتخابات میں نظر انداز کرنا  بدقسمتی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔اس اقدام سے وفاق کی اکائیوں کو نقصان پہنچے گا، منگل کے روز سینٹ میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے  منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ایوان بالا کی حفاظت ہمارا فرض ہے آج بھی ایک صوبہ کے پی محروم ہے ،اس  صوبے نے پاکستان کے لئے ڈھال کا کردار ادا کیا اس کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب غیر قانونی ہوگا۔

مزیدخبریں