عید الفطر کی آمد، خریداروں کا رش بڑھ گیا ، متوسط طبقہ مشکلات کا شکار

  تتہ پانی( نامہ نگار)عید الفطر کی آمد،تتہ پانی شہر میںخریداروں کا رش بڑھ گیا ،مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ پریشان حال،منصوعی مہنگائی کی وجہ سے شہری لٹنے لگے،شہرمیںپیشہ وار بھکاریوں کی بھی یلغار ، شہر کے اندرٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے پلان نہ ہونے اور عملہ کی کمی کے باعث ٹریفک جام کامسئلہ سنگین شکل اختیار کرگیا، شہر یوں کے لئے پیدل چلنا بھی محال ہے،خریدداری کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق تتہ پانی شہر میں عید الفطر کے سلسلہ میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ، شہر بھر میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ،تاہم مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ پریشان حال ہے اور انکی عید الفطرخوشیاں کوماندکردیا ہے ، منصوعی مہنگائی عروج پر ہے، دوکانداروں کی جانب سے خریداروں سے ہرچیز کی مُنہ مانگی قیمت طلب کی جارہی ہے ، زائد قیمت طلب کرنے پر خریداروں کے اعتراض پرانکو واپس لوٹ جانے مشورہ دیا جاتا ہے، منصوعی مہنگائی سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے،شہریوں نے عید الفطر کے موقع پرحکومت وانتظامیہ کی جانب سے ریلیف دینے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات نہ اٹھائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ریلیف دینے ،ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن