انڈ ونیشیا کے شہر پاپوا میں  6 درجے شدت کا زلزلہ 

Apr 10, 2024

جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے  محسوس  کئے گئے ۔ شنہوا کے مطابق  ملک کی موسمیات، موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے  بتایاکہ انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مغربی پاپوا میں منگل کو ریکٹر سکیل پر 6 درجے کی شدت کے زلزلے  کے جھٹکے محسوس کئے گئیتاہم کسی جانی نقصان  کی اطلاع موصول  نہیں ہوئی ہے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 07:02 بجیپر آیا جس کا مرکز رانسیکی شہر سے 46 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مزیدخبریں