نیو یارک(آئی این پی)درجہ حرارت میں اضافے سے بننے والے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے اور سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مارچ قرار دیا ہے۔یہ مسلسل 10واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سے قبل جون، جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر (2023کے مہینے)، جنوری اور فروری 2024بھی انسانی تاریخ کے گرم ترین مہینے ثابت ہوئے تھے۔یہ بات یورپی موسمیاتی ادارے Copernicusکلائیمٹ چینج سروس (سی سی سی ایس)نے ایک رپورٹ میں بتائی۔مارچ 2024میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.68ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا۔گزشتہ 12ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.58ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔مجموعی طور پر یہ مسلسل 14واں مہینہ تھا جب اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گزشتہ مہینہ تاریخ کا گرم ترین مارچ قرار
Apr 10, 2024