علامہ ہشام الٰہی کی سعودیہ کے الشیخ عبدالکریم العیسی کے افطار ڈنر میں شرکت 

Apr 10, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے چیئرمین رابطہ عالم اسلامی سعودی عرب کے الشیخ ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی کی خصوصی دعوت پر ان کے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ انہوں نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کی طرف سے الشیخ الدکتور محمد بن عبدالکریم العیسی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جمیعت اہلحدیث پاکستان کی سیاسی، مذہبی تحریکی اور فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور علامہ احسان الہی ظہیر شہید کی ترویج دین پر انکی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمارا اپنا وطن ہے جب بھی پاکستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش ہوتا ہے سعودی عرب کو بہت دکھ ہوتا ہے۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر محسن ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستانیوں کے ایمان کے حصہ ہے،ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مزید اچھے تعلقات کے خواہشمند ہے، پاکستان کی عوام، بالخصوص جمعیت اہل حدیث پاکستان اور حکومت ہر مشکل وقت میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں