اچھرہ واقعہ، خصوصی عدالت  سے 2 ملزموں کی ضمانت منظور 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اچھرہ بازارمیں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں دونوں ملزموںکو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل دئیے کہ ملزم پولیس تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔ خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن