محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی  لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس  

Apr 10, 2024

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں سب کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرز کا چوتھا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبران شرکت کی۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سیکورٹی)، ایڈیشنل آئی جی( سپیشل برانچ )ذوالفقار حمید، ڈی جی( پی پی اینڈ پی ایس) محمد شاہد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے اقدامات اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ 16 قیدیوں کے کیسز کو زیر غور لاتے ہوئے11 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 20 جون 2022 سے اب تک 39 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے نادرا، ضلعی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں