پشاور (آئی این پی)ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ون ویلنگ اور تیزگاڑی چلانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور میں عید الفطر کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ
Apr 10, 2024