پشاور(بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر صحت فارمیسی سروسز پالیسی پر نظر ثانی کرے صوبائی وزیر صحت سے درخواست کرتے ہیں کہ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے ہمارے ملک میں اینٹی بائیوٹیکس کی ریسٹنٹس پہلے ہی عروج پر ہے اور اس سے عطائیت کو فروغ ملے گا ۔ ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایسو یشن سمیت ڈاکٹروں کی تمام تنظیموںکو اعتماد میں لیکر اقدامات ہونے چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے ٹی ایچ کے صدر ڈاکٹر مجاہد نے بات چیت کرتے ہو ئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ فارمیسی سروس پالیسی کے حوالے سے چند دنوں سے گردش کرنے والے خبروں پر صوبے بھر کے ڈاکٹرز نے تحفظات کااظہار کیا ہے اور نئی پالیسی پر تحفظات اور اس کی مذمت بھی سامنے آئی ہے پالیسی پڑھنے کے بعد جو جینزک اور برانڈز کی جنگ تھی اس کے ساتھ ساتھ کچھ اور بھی دیکھنے کوملا ہے ۔ وہ یہ ایک اور بات صاف لکھی گئی ہے کہ سیکشن 2.1پوائنٹ تھری کے ڈاکٹرز فارمولہ لکھ کر دوائیوں کا برانڈ سٹور مالکان اپنی مرضی سے دینگے ۔ خواہ دوائی اپنی دکان میں کیوں نہ بنی ہو ۔ دوسر ی بات یہ ہے کہ ادویات ساز کمپنیاں ڈیل فارمسسٹس سے کرینگے ۔ سیکشن 2.17اور یہ پوائنٹ انتہائی غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہیں ۔
صوبائی وزیر صحت فارمیسی سروسز پالیسی پر نظر ثانی کرے،ڈ اکٹر مجا ہد
Apr 10, 2024