پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے علاقے متھرا میں نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں مقتول کا سگا بھائی ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا۔ایک ہفتہ قبل محمد زوہیب ولد لعل بادشاہ سکنہ پنام ڈیری نے تھانہ متھرا پولیس کو اپنے بھائی اعجاز کے قتل کی نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ایس پی ورسک ڈویژن محمد جواد اسحاق نے شہری کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم /ملزمان کا سراغ لگانے کی خاطر ڈی ایس پی ورسک سرکل زاہد عالم خان، ایس ایچ او تھانہ متھرا مسعود خان اور تفتیشی عملہ پر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے گھر والوں سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، جس کے دوران مدعی زوہیب کے باربار تضاد بیانات کو مدنظر رکتھے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے مطابق مقتول نشئی تھا اور آئے روز گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا، جس کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی ملوث نکلا
Apr 10, 2024