تتہ پانی( نامہ نگار)صدر پی ٹی آئی ضلع کوٹلی واُمیدوار اسمبلی حلقہ راج محل وسٹی کوٹلی نثارا حمد ملک نے کہا ہے کہ تتہ پانی گوئی روڈ حلقہ راج محل کے عوام کے لئے صدرتحریک انصاف وسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے دورحکومت کابڑا تحفہ ہے،انہوں نے بحیثیت وزیر اعظم اسکی ابتدائی منظوری دی اورتمام ورک مکمل ہوگیاتھا، انکی حکومت کے خاتمہ کے بعد مذکورہ روڈ کو شفٹ کرنے کی کوشش بھی کی گئی ،اس حوالے سے پیشرفت کے بجائے کافی عرصہ تک التواء میں رکھا گیا،عوامی ایکشن کمیٹی کی بھرپور تحریک اور عوام کے دبائو کے نتیجہ میںاب اسکا ٹینڈر ہونے جارہاہے، جلد اس روڈ کی تعمیر سے عوام کی مشکلات کاازالہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار نہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا
تتہ پانی گوئی روڈ عبدالقیوم نیازی حکومت کابڑا تحفہ ،نثار ملک
Apr 10, 2024