ڈوڈوما(اے پی پی)تنزانیہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 12 بچوں سمیت 15 افرادجاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق تنزانیہ پولیس کے ترجمان ڈیوڈ میسم نے والدین، مذہبی رہنماں اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو سیلاب سے خطرے والے علاقوں میں نہ کھیلنے دیں۔ یاد رہے کہ تنزانیہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سات دن سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔