الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں تحا ئف تقسیم

تیمرگرہ ( نا مہ نگار) الخدمت فاونڈیشن دیرپائین  کے زیر اہتمام ضلع بھرکے596یتیم بچوں میں عید کے تحایف تقسیم کئے گئے جن میں کپڑے ،جوتے ،سویٹس ،کھیلوں کا سامان اور دیگر اشیا ء شامل تھی ،اس موقع پر بچوں کے سرپرستان بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے الخدمت فاونڈیشن دیر پا ئین کے جنرل سیکرٹری سلطان زیب ،ارفن کیئر پروگرام کوارڈینٹر حنیف اللہ اور جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان کا کہنا تھاکہ یتیم بچوں کی کفالت ریاست،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ،596یتیم بچوں میں تحایف کی تقسیم کا بنیادی مقصد انہیں عید کی خوشی میں شامل کرکے بچوں کے چہروں پر خوشیاں لانا تھا،مقررین کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی سرپرستی اور کفالت حضور پاک ؐکی شفاعت کا سبب ہے ،الخدمت فاونڈیشن کے زیر نگرانی آغوش سنٹر گل آباد میں 100یتیم بچوںکو مفت رہایش ،تعلیم اور خواراک کی سہولیات دی جارہی ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن