راولپنڈی، عید الفطر پرسیکورٹی انتظامات، 2500 سے زائد  افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

Apr 10, 2024

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کرلئے 2500 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے659مساجد،77 کھلے مقامات،76امام بارگاہوں پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گیچاند رات پر شہر بھر میں سیکورٹی کے لیے 32 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہے،جن پر450سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گیعید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 300سے زائد افسران ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لیے500سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گیپبلک مقامات، پارکوں پر 250 سے زائد جبکہ اہم قبرستان پر 300کے قریب پولیس افسران تعینات کردئیے گئے گئیعید الفطر پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ سکواڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ خصوصی گشت کریں گے۔

مزیدخبریں