راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہلخانہ سے ملاقا ت کی،ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹارضوان موجود تھے۔ شہید کانسٹیبل محمد رفیق سال 2004 تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک جلال دین کے علاقہ میں موجود تھے کہ جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے۔آر پی او نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران فیملی کے تمام افراد کی خیریت دریافت کی۔ شہید کے اہل خانہ نے آر پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید کے اہلخانہ ہیں، محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہمارا ہر ممکن خیال رکھا ہے۔ آر پی او نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وطن کا ہر فردشہدا کی عظیم قربانیوں کا مقروض ہے جنہوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ آر پی اونے عید کے موقع کی مناسبت سے اہل خانہ کو نقد رقم کی صور ت میں تحائف بھی دیئے۔
آر پی او کی شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہلخانہ سے ملاقا ت
Apr 10, 2024