فلسطین و غزہ کے نہتے لوگوں کی امداد امت مسلمہ پر فرض ہے، رضوان احمد

Apr 10, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی ہارون الرشید نے متاثرین فلسطین و غزہ کے لیئے 5 کروڑ کا چیک ایک تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد کو پیش کیا ۔اس موقع پر جاوید اختر جنرل سیکرٹری الخدمت راولپنڈی بھی موجود تھے ۔صدر شمالی پنجاب رضوان احمد نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین و غزہ کے نہتے لوگوں کی امداد امت مسلمہ پر فرض ہے ہم اگر ان کو آزادی نہیں دلا سکتے تو ان کی مشکلات میں کمی کے لیئے ہمیں آگے آنا چاہیئے ،اسرائیل کی بدترین جارحیت سے فلسطین اس وقت تباہی کے دلخراش مناظر پیش کر رھا ہے مگر عالمی ضمیر بیدار ہو رھا ہے نہ ہی اسلامی ممالک قومی غیرت و وحدت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔مسلمانوں کو روزقیامت غزہ اور فلسطین کے لوگوں کی اللہ تعالی سے ہماری شکایت سے خوفزدہ ہونا چاہیئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

مزیدخبریں