تربیلا(نامہ نگار ) تربیلا جھیل سے پار تھانہ ناڑہ آمازئی پولیس کی کاروائی ،پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ،پولیس نے وسیع رقبہ پر موجود پوست کو تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کی ہدایت پر ڈی ایس پی غازی راجہ بشیر احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناڑہ آمازئی منیر حیات ،سب انسپکٹر نعیم شاہ، نے ہمراہ حلقہ پٹواری اور نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نور احمد ولد رحمت ،عبداللہ جان ولد خان بہادر ،یوسف ولد عمرگل ساکنان بیٹ گلی،آصف ولد حبیب الرحمان ،شاہد ولد ذوالفقار،عمران ولد خان بہادر ساکنان دیو،فرید ولد فضل الرحمان ساکنان سنگا،سردار ولد یوسف سکنہ سنگا،حبیب الرحمان ولد میاں گل ،علی رحمان ولد منور شاہ اور رحیم ساکنان ستھانہ جہنوں نے اپنی اراضی میں پوست کی کاشت کی ہوئی تھی۔ پوست کی کاشت کو تلف اور قبضہ پولیس کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔
تربیلا جھیل سے پار تھانہ ناڑہ آمازئی پولیس کی کاروائی
Apr 10, 2024