اسلام آباد(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج شازیہ ظفر کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر تھانہ صدر واہ میں درج مقدمہ کے ملزم رضوان رشید کو بری کردیا معروف قانون دان آفتاب احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مقدمے کی پیروی کی اور اپنے مؤکل کو مقدمہ سے بری کروادیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ نے ملزم رضوان رشید کیخلاف منشیات فروشی کے الزام پر 9Cکا مقدمہ درج کیاتھا جس پر ملزم رضوان رشید کی پیروی معروف قانون دان آفتاب احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کی اور ایڈیشنل سیشن جج شازیہ ظفر کی عدالت سے ملزم رضوان رشید کو عدم ثنوت کی بناء پر بری کروادیا ۔
منشیات کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری
Apr 10, 2024