عید کی خوشیوں میںغربا ،مستحقین کو بھی شریک کیا جائے،ارشدمحمودقریشی 

Apr 10, 2024

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ 3ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو عیدالفطرکی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی سے دعاگوہیں کہ آنے والے دن ملک و قوم کی خوشحالی کی نوید لیکر آئیں اوررمضان المبارک میں پوری قوم کی جانب سے کی جانے والی عبادات کے نتیجے میں اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہرقسم کے بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کرئے ان خیالات کااظہارانہوں نے عید الفطر کی مناسبت مبارکباد دینے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا،ان کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک کے روزوں کے بعداللہ تعالی نے مسلمانوں کو انعام کے طور پر عید الفطر عطافرمائی ہے ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ عید الفطرکی خوشیوں میں اپنے اردگرد رہنے والے غریب، غربا ،مستحقیق ،بیوائوں ،یتیموں کو بھی شریک ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کامزہ حقیقی معنوں میں دوبالاہو۔

مزیدخبریں