دینی مدارس ہماری نسلوں میں دین زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں،خلیل احمد سراج 

کلرسیداں (نامہ نگار)مسجد نبوی کے سابق مدرس اور ممتاز مذہبی سکالر مولانا خلیل احمد سراج نے جامع مسجد ربانی درویش اڈا کلرسیداں میں تقریب عظمت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختتام رمضان سے پہلے اپنے گناہوں سے معافی مانگ لیں کیونکہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار اور گناھوں سے بخشش کا مہینہ ھے خوش قسمت ھیں وہ لوگ جنھوں نے اس مہینے کو پہچان کر گناہوں سے توبہ کرلی رمضان ایثار اور ہمدردی کادرس دیتا ھے اپنے مال سے غرباء مساکین اور دینی مدارس کے ساتھ خصوصی تعاون کریں دینی مدارس ہماری نسلوں میں دین زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ھیں ۔انھوں نے جامعہ دارالعلوم ربانیہ اسکی ذیلی شاخوں کے قیام اور کلرسیداں و گردونواح میں مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمانوں کاشکریہ اداکیا جامعہ دارالعلوم ربانیہ اور اسکی ذیلی شاخوں کا تعارف پیش کرتے ہوے اعلان کیا کہ دینی مدارس میں نئے سال کے داخلے عید کے بعد دس شوال سے شروع ہوں گے والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی مدارس میں داخل کرواکردینی تعلیم کے حصول کے لیے وقف کریں۔

ای پیپر دی نیشن