12ملزمان کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیاگیا

Apr 10, 2024

راولپنڈی(جنرل رپوٹر)ضلع کچہر ی راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے چوری، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی، قمار بازی، ارادہ ڈکیتی، شراب، چرس، افیون۔ جعلی چیک، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 12ملزموں کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا،،9ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،20ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی جبکہ 19ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، تمام ملزموں کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکئے۔

مزیدخبریں