مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران کی نعیم اشرف کو ایجوکیشن کمیٹی پنجاب کا کنوینئر منتخب ہونے پر مبارکباد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ کے چیئرمین اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی چیمبر کارپوریٹ اینڈ ہیومینٹیرین ہیڈ ایپسما نعیم اشرف کی فیڈریشن اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ایجوکیشن کمیٹی پنجاب کا کنوینئر منتخب ہونے پر مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی صدر راجہ حبیب الرحمن بانی ملک عمر حیات وائس چیئرمین سہیل احمد سینیئر وائس پریزیڈنٹ خان رستم ممتاز وائس پریزیڈنٹ قاضی ظہیر الدین بابر رضوان قمر لون سیکرٹری جنرل فیصل عباسی چوہدری عاصم الفت حسین شاہد صغیر منہاس صوبیہ تنویر ابرار الاسلام محمد عثمان کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی رہنماں کا کہنا تھا کہ نعیم اشرف واہ کینٹ اور تاجر برادری کا فخر ہیں وہ اس سے قبل بھی چھوٹے تاجروں چھوٹی صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے لیے خدمات اچھے انداز میں دے رہے ہیں صدر راجہ حبیب الرحمن نے فیڈریشن اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک بات صلاحیت بے باک اور قائدانہ صلاحیت رکھنے والے شخص نعیم اشرف کا نوٹیفکیشن جاری کیا نعیم اشرف کی تعلیمی اور دیگر شعبوں میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ای پیپر دی نیشن