راولپنڈی(محبوب صابر.جنرل رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے اپنے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں ،فیلڈ سٹاف عید کے ایام میں بھی3 شفٹوں میں خدمات سرانجام دے گا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے فیلڈ سٹاف کو عوامی درج ہونے والی شکائت کو12 گھنٹوں کے اندر اندر دور کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے شکایات اندراج سنٹر،اور ون ونڈو آپریشن بھی عید کی چھٹیوں کے ایام میں2 شفٹوں میں کام کے لیے کھلے رہیں گے ،جبکہ عملے کی کارکردگی جاننے کے لیئے اعلی افسران مانیٹرنگ بھی کریں گے ، رپورٹ کے مطابق چکلا لہ کنٹونمنٹ بورڈز کے حکام نے واٹر سپلائی ،عملہ سینی ٹیشن ،انجینئرنگ اور سی بی کیئرز سنٹرز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں ،راولپنڈی کینٹ بورڈ کا سینی ٹیشن کا چار سو سے زائد ،واٹر سپلائی کے تمام ٹیوب ویلوں کے آپریٹرز،فلٹریشن پلانٹس کا عملہ ،انجینئرنگ کا عملہ کا3 شفٹوں پر ڈیوٹی پر موجود ہوگا،متعلقہ عملہ اس شکائت کو جلد سے جلد دور کرنے کا پابند ہوگا،دوسری جانب عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑیاں اور انکا عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود ہوگا،عید کے ایام میں ملازمین کی کارکردگی کا جائزیہ لیا جائے گا عملہ اعلی افسران مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔