رستم (نمائندہ نوائے وقت )اہلیان مچھی اور پولیس کے درمیان گزشتہ سال رونما ہونے والا معاملہ صلح کے باوجود تاحال حل نہ ہو سکا، معاملہ میں 22 افراد نے جیل بھی گزارا تھا، اہلیان مچھی کا صوبائی حکومت اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر عید کے بعد رستم مین چوک میں پولیس کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا، مچھی کے رہائشی سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی تحصیل رستم کے جنرل سیکرٹری مراد علی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال اہلیان مچھی اور پولیس چوکی مچھی کے مابین ایک اتفاقی حادثہ رونما ہوا تھا جس کی وجہ سے عوام نے پولیس چوکی مچھی کے سامنے اپنا احتجاج کیا جس کے نتیجے میں 84 فراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا جس میں 22 بے گناہ افراد نے 21 دن جیل میں گزارے جرگہ مشران ایم این اے مجاہد خان اور ایم پی اے طفیل انجم نے اس وقت پولیس کے ساتھ صلح بھی کرائی تھی لیکن تاحال مسلہ مکمل طور پر حل نہ ہو سکا۔
اہلیان مچھی اور پولیس کے درمیان معاملہ حل نہ ہو سکا، 22 افراد کی جیل یاترا
Apr 10, 2024