مظفر آباد( نامہ نگار) 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک چھ ماہ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 37 ہزار فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے جن میں 2100معصوم زندگیاں بھی شامل ہیں، بہت بڑی تعداد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ غزہ میں کوئی گھرایسا نہیں جو شہید کا مدفن نہ ہو ،بے سرورسامانی کے عالم میں اہل فلسطین حمایت اور امدادکے لیے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہم انہیں مایوسی سے بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما چیئرمین انتظامی کمیٹی الخدمت رازی ہسپتال انجینئر ابوعمیر زاہد نے رازی فرینڈزکے نام امداد کی اپیل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن اس بار صدقات اور فطرانہ کی رقومات غزہ کے نام کرکے فلسطینیوں کی دل جوئی کرسکتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار خدمات اور عطیات ذمہ داری سے متاثرین فلسطین تک پہنچاتے رہیں گے ۔ انجینئرابوعمیر زاہد نے کہا کہ پاکستانی قوم خیرات اور عطیات دینے میں عالمگیر شہرت رکھتی ہے ان شاء اللہ وہ مشکل ومصیبت کی گھڑیوں میں فلسطینی بہن بھائیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ عطیات دینے والے جڑواں شہروں میں الخدمت آفس اور رازی ہسپتال انتظامیہ یا الخدمت کے تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹس میں بھی آن لائن عطیات بھیج کرسکتے ہیں۔
دنیا میں پاکستانی قوم خیرات وعطیات دینے کیلئے مشہور ہے : ابوعمیر زاہد
Apr 10, 2024