پشاور(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے مشکوک خطوط کے بعد پشاور میں پنساریوں ، کیمیکل کے کاروبار کرنے اولے تاجروں کی چھان بین دوبارہ شروع کردی گئی ہے جبکہ روالپنڈی سے تحقیقات کادائرہ پشاور تک و سیع کر دیا ہے پشاور سے مختلف کیمیکل ، کیمیکل پاوڈرز سمیت مختلف کیمیکلز کے حوالے سے پنساریوں سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اوران کے بیانات بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں کہ انہوں نے کسی مشکوک شخص کو کیمیکل وغیرہ کے فروخت تو نہیں کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قصہ خوانی اور ہشتنگری ، پشاور کینٹ ، یوینورسٹی روڈ ، دلہ زاک روڈ سمیت مختلف مقامات پر پنساریوں کے حوالے سے بھی چھان بین شروع کی گئی ہے کہ وہ کون سے کیمیکل فروخت کر رہے ہیں پشاور میں کیمیکلز کے کاروبار کرنے والے تاجروں سے بھی چھان بین شروع کردی ہے کہ ان کے پاس کون کون سے کیمیکلز ہیں او ر کسی مشکوک افراد کو تو کیمیکل فروخت نہیں کئے ہیں ۔