اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔عید الفطر کے تینوں دن پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین کرایوں میں 25فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔ٹرین کرایوں کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔ عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔