نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال ناصر (ن) لیگ کے جوائنٹ جنرل سیکرٹری رہ چکے 

Apr 10, 2024

اسلام آباد (رانا فرحان اسلم/ خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔ انہوں نے عملی سیاست کا آغاز نوے کی دہائی میں ایم ایس ایف سے کیا۔ ایم ایس ایف بلوچستان کے صدر رہے۔  سابق وزیر اعلی ثناء اللہ زہری کے معاون خصوصی کے طور پر بھی کام کیا۔ گزشتہ 25سال سے ن لیگ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ سیدال خان ناصر 12اکتوبر کے بعد احتجاج کرنے والے چند لیگی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ سیدال خان ناصر مزاحمتی سیاست کی علامت ہیں۔ بلوچستان میں ن لیگ کو منظم و متحرک کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ بطور ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے قائدین کی جانب سے صبح کالز کرکے مبارکباد دی۔ مجھے علم میں نہیں تھا کہ مجھے پارٹی ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد کر رہی ہے۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا مشکور ہوں۔ پارٹی قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

مزیدخبریں